تازہ تر ین

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
ایجنڈے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔
ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگی۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف ان ہی کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے عدم اعتماد جمع کرا رکھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain