تازہ تر ین

عوام اب علاج کیلئے ماری ماری نہیں پھرے گی, بڑا حکمنامہ جاری

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےر صدارت ےہاںاعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا ،4گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس مےں پنجاب مےں وزےراعظم نےشنل ہےلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے اور ہےلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کاتفصےلی جائزہ لےاگےا۔چےئرمےن وزےراعلیٰ معائنہ ٹےم نے مےو ہسپتال مےںبعض مرےضوں کو غےر معےاری سٹنٹ ڈالنے کے حوالے سے واقعہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ بھی پےش کی۔اجلاس مےں ہےلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کےلئے ہسپتالوں کی تعمےر کےلئے پبلک پرائےوےٹ پارٹنر شپ ماڈل کابھی جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزےراعظم نےشنل ہےلتھ پروگرام عام آدمی کو معےاری طبی سہولتوں کی فراہمی کاشاندار پروگرام ہے اوراس پروگرام کا دائرہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت پورے پنجاب تک پھےلاےا جائے گا۔پہلے مرحلے مےں وزےراعظم نےشنل ہےلتھ پروگرام کا دائرہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع تک بڑھاےا جائے گااوراس پروگرام کو پنجاب کے 36اضلاع تک پھےلانے کےلئے تمام ضروری وسائل فراہم کرےںگے۔اس پروگرام کو کامےابی سے آگے بڑھانے کےلئے پنجاب حکومت ہرممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ وزےراعظم نےشنل ہےلتھ پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کےلئے روڈ مےپ وضع کرکے فوری طورپر اقدامات کےے جائےں ۔انہوںنے کہا کہ اےک اےک لمحہ قےمتی ہے ،ہےلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کےلئے تمام امور تےزی سے طے کرنے ہےں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ جہاںاشرافےہ کو بہترےن طبی سہولت مےسر ہو ںجبکہ غرےب آدمی کو دھکے ملےں،اس نظام کو بدلنا ہے ۔ہر شہری کو صحت کی معےاری سہولتےں فراہم کرنا رےاست کی ذمہ داری ہے اورہمےں ےہ ذمہ داری ہر صورت نبھانا ہے ۔دہائےوں سے رائج فرسودہ نظام کو بدلنے کا وقت آگےا ہے اوراگراب بھی اس گلے سڑے نظام کو نہ بدلہ تو انقلاب آئے گا۔پےشہ ورانہ اندازسے کام کرتے ہوئے آگے بڑھ کر اس نظام کو درست کرنا ہوگا۔ دریں اثناءوزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت منعقد ہ اجلاس میں مناواں میں زیرتعمیر 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں حکومت پنجاب اور انڈس ہسپتال کی انتظامیہ کے مابین بیدیاں روڈ ہسپتال کی طرز پر مناواں ہسپتال کو چلانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈس ہسپتال کی انتظامیہ نے مظفرگڑھ رجب طیب اردوان ہسپتال اور بیدیاں روڈ ہسپتال کو کامیابی سے چلا کر عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی میں ایک شاندار کام کیا ہے جس پر انڈس ہسپتال کی انتظامیہ کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مناواں ہسپتال کو بھی اسی ماڈل کے تحت چلایا جائے گا۔ غریب عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے جہاں سے بھی تعاون ملا، حاصل کروں گا۔ انہو ںنے کہا کہ ہم سب نے مل کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنی ہے اور اس ضمن میں انڈس ہسپتال کی مینجمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے۔100 بستروں پر مشتمل مناواں ہسپتال کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اورہسپتال میں ایمرجنسی کی بھی سہولت فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بیدیاں روڈ ہسپتال کی توسیع کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ معیاری طبی سہولتیں میسر آسکیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ کے مقتول پروفیسر الطاف حسین کی بیوہ نے اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پروفیسر الطاف حسین کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے مقتول پروفیسر الطاف حسین کی بیوہ کیلئے آشیانہ میں مفت گھر دینے اور مقتول کے خاندان کیلئے 20 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت مقتول کے کمسن بیٹے کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرے گی اور مقتول کے خاندان کو علاج معالجے کی مفت سہولتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے مقتول کی بیوہ کو یقین دلایا کہ جنہوں نے آپ پر ظلم کیا ہے، وہ قانون کے مطابق قرارواقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔ آپ کو نہ صرف انصاف ملے گا بلکہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔ آپ سے وعدہ ہے کہ آپ کو ہرصورت انصاف دلاﺅں گا اور انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں ےو اےس اےڈ پاکستان کے مشن ڈائرےکٹرجان گرویک(Mr.John Groarke)نے ملاقات کی جس میںباہمی دلچسپی کے امور، توانائی ، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا- وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورامرےکہ کے درمےان بہترےن تعلقات موجود ہےں تا ہم دونوں ممالک کو تجارتی اورمعاشی تعاون کو فروغ دےنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمےں اےڈ نہےں بلکہ ٹرےڈ چاہےے اور ہمیں باہمی تجارت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے اور نجی شعبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنا ہے تا کہ روزگار کے مزید مواقع پیدا ہو سکیں – وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت کی کاوشوں سے لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے – پنجاب میں 3600 میگا واٹ کے گیس پاورپراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے اور رواں برس کے اختتام تک توانائی کے کئی منصوبوں کی تکمیل سے اندھیرے چھٹ جائیں گے اورتوانائی منصوبے مکمل ہونے سے پاکستان بجلی کی پیداوارمیں خود کفیل ہو گا – انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں کی بہتری کیلئے انقلابی پروگرام پر عمل پیرا ہے – کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے 100 ارب روپے کے پیکیج پر عملدرآمد ہو رہا ہے اورکاشتکاروں کو کھاد پر سبسڈی دی گئی ہے -انہوںنے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات کے ذریعے بہتری لائی جا رہی ہے – خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں – تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کی داد رسی اورانہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک ہی چھت تلے سہولتوں کی فراہمی کی غرض سے ملتان میں خصوصی سنٹر بنایا جا رہا ہے-پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے ہزاروں کم وسیلہ اور ذہین طلباءو طالبات تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر اور انجینئر بن چکے ہیں –


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain