تازہ تر ین

14 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

لاہور: (ویب ڈیسک) 14 سالہ لڑکے کو دریائے راوی کے کنارے لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم ذیشان علی کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے بچے کو دریائے راوی کے کنارے لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
سرفراز ورک کے مطابق ملزم بچوں کو پیسوں کا لالچ دے کر بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا، ملزم کی جانب سے اس سے قبل بھی متعدد بچوں کے ساتھ بدفعلی کا انکشاف ہوا ہے۔
ایس پی کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سفاک ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کو سزا دلوانے کے لیے تمام تر قانونی تقاضے پورے کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain