اسلام آباد(ویب ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انصاف کو دھمکانے اور مفلوج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ¾سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا اور بہت جلد قوم کو انصاف ملے گا-سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ روز جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا وہ بلا وجہ نہیں ہوا، وزراء5 دن سے ایسی صورتحال پیدا کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام بڑے بڑے ٹھیکے قطریوں کو مل رہے ہیں، جیسے خط سپریم کورٹ میں پیش کئے جا رہے ہیں ایسے خط تو شہزادہ سلیم نے بھی انارکلی کو نہیں لکھے تھے۔شیخ رشید نے کہا کہ قطر میں تعینات پاکستانی سفیر نواز شریف کا ذاتی ملازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا اور بہت جلد قوم کو انصاف ملے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مبارک ہو نواز شریف صاحب آپ کی تمام خرید و فرخت کے پیچھے قطری چہرہ نظر آ رہا ہے ، ایل این جی کا معاہد جس کی کی قیمتوں کی بھنک نہیں دیتے یہ سب قطری مسئلہ ہے ۔