تازہ تر ین

یورپی یونین کا روسی خام تیل کی درآمدات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

برسلز: (ویب ڈیسک) یورپی یونین نے روسی خام تیل کی درآمدات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
روس اور یوکرین جنگ کے اثرات عالمی معیشت پر سنگین ثابت ہو رہے ہیں، یورپی یونین نے سال کے آخر تک روس کے تیل پر 90 فیصد پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعدعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔
امریکی خام تیل 4 فیصد اضافے سے 119 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل 2 فیصد اضافے سے 124 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔
پابندی کے نتیجے میں روس سے تقریباً 75 فیصد تیل کی درآمدات متاثر ہوگی، مالی مشکلات میں گھرے پاکستان پر مزید دباؤ بڑھے گا، حکومت پہلے ہی پٹرول اور ڈیزل پر فی لٹر 30 روپے بڑھا چکی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain