تازہ تر ین

نڈال ٹائٹل جیتنے سے ایک قدم دور

میلبورن (اے پی پی) ہسپانوی ٹینس سٹار اور 14 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، نڈال نے سیمی فائنل میں بلغارین کھلاڑی گریگور دمترو کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے زیر کر کے 2014ءکے بعد پہلی مرتبہ کسی بھی گرینڈسلام ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، نڈال نے آخری بار 2014ءمیں منعقدہ فرنچ اوپن کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، نڈال کو کیریئر کے 15ویں گرینڈسلام ٹائٹل کیلئے (کل) اتوار کو پرانے حریف راجر فیڈرر کو چیلنج درپیش ہو گا۔ جمعہ کو سال کے پہلے گرینڈسلام آسٹریلین اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں نڈال اور دمترو کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے نڈال کا ساتھ دیا اور انہوں نے دمترو کو 3-2 سیٹس سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔، نڈال نے پہلا سیٹ 6-3 سے جیت کر برتری حاصل کی تو دمترو نے دوسرا سیٹ 7-5 سے جیت کر کم بیک کیا، تیسرے سیٹ نے نڈال نے بلغارین کھلاڑی کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-6، (7-5) سے ہرا کر ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کی لیکن دمترو نے بھی ہمت نہ ہاری اور انہوں نے چوتھے سیٹ میں نڈال کو ٹائی بریک پر 7-6، (7-4) سے شکست دے کر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا، پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں نڈال نے پر اعتماد کھیل پیش کرتے ہوئے دمترو کو 6-4 سے ہرا کر میچ میں 3-2 سے کامیابی سمیٹ کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ نڈال کو ایک بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 2009ءمیں آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain