لاہور (خصوصی رپورٹ) باغبانپورہ کے علاقہ میں مکان میں کھدائی کے دوران سرنگ نکلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق باغبانپورہ محلہ چھتریاں والا کے قریب واقع مغل دور کے زمانہ سے بنے ہوئے بوسیدہ مکان کی کھدائی کے دوران سر نگ نکلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مکان عرصہ سے خالی ہے جبکہ د یگر مقامات پر بھی ایسی ہی سرنگیں نکلنے کا بھی معلوم ہوا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جی ٹی رو ڈ سے ملحقہ مکامات پر بھی ایسی در جنوں سرنگیں کھدائی کے دوران نکلی ہیں۔ شنید ہے کہ جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے قافلوں کی سہولت کیلئے ایسے مکانات تعمیر کئے جاتے تھے۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2017/01/hole.jpg)