کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کےالیکٹرک نے اپریل کی فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) قوانین کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر ماہانہ سماعت 14 جون کو کی جائے گی۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ مارچ سے اپریل 2022 تک فرنس آئل کی قیمتوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
