تازہ تر ین

دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے،میڈیکل رپورٹ

کراچی: (ویب ڈیسک) دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے عدالتی حکم پرطبی ٹیسٹ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق دعا زہرا کی ہڈیوں کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔
دعا زہرا کی عمر کا انداز لگانے کیلئے میڈیکل ٹیسٹ سول اسپتال کراچی میں کیا گیا،چیف ریڈیالوجسٹ سول اسپتال ڈاکٹر صباء جمیل کے مطابق دعا زہرا کی ہڈیوں کی عمر 17 سال کے زیادہ قریب ہے۔ دعا زہر کی عمر کا اندازہ لگانے کیلئے جانچ سول اسپتال کراچی کی وومن میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر لاریب گل نے کی۔
اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ 8 جون کو عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain