راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے بھمبرکے قریب خنجرسیکٹر میں آر پی جی7 اورآٹومیٹک گرنیڈ لانچر سے بلااشتعال فائرنگ کی تھی ،تاحال کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بروقت بھرپور جواب دیا۔