تازہ تر ین

پاکستان بھارتی پنجاب میں گڑ بڑ کر ا رہا ہے …. مودی کا نیا الزام

نئی دہلی/ کوتکا پورہ (اے این این) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پنجاب کے ریاستی انتخابات میں ووٹ بٹورنے کیلئے پاکستان کارڈ کھیلتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سرحدی ریاست ہے اور ہمسایہ ملک اسے غیر مستحکم کرنے کیلئے ہمیشہ موقع کی تاک میں رہتا ہے۔ اگر یہاں کمزور حکومت بنی تو یہ نہ صرف پنجاب بلکہ ملک کیلئے برا ہوگا۔ پنجاب کے شہر کوتکا پورہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہاکہ پنجاب کے لوگوں کو ان پارٹیوں کو ووٹ نہیں دینا چاہیے جو اپنے مذموم مفادات کیلئے اقتدار پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پنجاب سرحدی ریاست ہے اور پاکستان اسے غیرمستحکم کرنے کیلئے ہمیشہ موقع کی تلاش میں رہتا ہے۔ اگر یہاں کمزور حکومت بنی یا خارجی عناصر اور عیش پرست لوگ اقتدار میں آئے تو یہ نہ صرف پنجاب بلکہ ملک کیلئے برا ہوگا۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ پنجاب میں ایک مضبوط حکومت ہو اس لئے ریاست کے عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں۔ ادھر گوا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے وزیر دفاع منوہر پاریکر کی تعریف کی اور گوا کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملک کو ایک ایسا باصلاحیت وزیر دفاع دیا ہے جس کی وزارت کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے کیمپوں پر سرجیکل سٹرائیک کیا گیا۔ انہوں نے نوٹ بندی کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ غریبوں کے حق میں ہے اور اس سے بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا۔ دریں اثناءاپنے ریڈیو پروگرام من کی بات میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے ملک کیلئے جانیں دینے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک کیلئے جانیں دینے والوں کی یاد میں آج پیر کو دو منٹ کی خاموشی اختیار کرینگے۔ انہوں نے طلباءکو نصیحت کی کہ وہ امتحانات کا دباﺅ نہ لیں بلکہ انہیں ایک تہوار سمجھیں۔ انہوں نے کہاکہ خوش رہنے سے زیادہ نمبر آتے ہیں۔ طلباء اپنا مقابلہ خود سے کریں دوسروں سے نہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ خود کو چیلنجوں کیلئے تیار کرتے اور اپنا ریکارڈ بہتر کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain