تازہ تر ین

حکومت آئی ایم ایف کا نام لے کر مزید مہنگائی کرنے جا رہی ہے، اسد عمر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کا نام لے کر مزید مہنگائی کرنے جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اکنامک سروے عمران خان حکومت کی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی گواہی ہے اور ملکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، ترسیلات زر اور فصلوں کی پیداوار بڑھی۔
انہوں نے کہا کہ جون 2018 میں 9 ارب کے زرمبادلہ کے ذخائر تھے اور ساڑھے 3 سال کی محنت سے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر کیے۔ 3 مہینے کے اندر زرمبادلہ کے ذخائر 2018 سے بھی کم ہو گئے اور 3 مہینے میں ڈالر 27 روپے مہنگا ہوا۔
اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کا نیا نام مشکل فیصلے رکھ دیا ہے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت 13 روپے بڑھنے جا رہی ہے۔ مفتاح اسماعیل کہتے تھے حکومت آئی تو بجلی 12 روپے فی یونٹ دیں گے اور عوام 137 روپے لیٹر پیٹرول نہیں لے سکتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کا نام لے کر مزید مہنگائی کرنے جا رہی ہے اور ملکی معیشت ہمارے دور میں 6 فیصد سے بڑھ رہی تھی لیکن اب ملک میں تعمیرات کا شعبہ بند ہو گیا ہے اور سرمایہ کار جانتا ہے موجودہ حکومت پائیدار نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں سیاسی غیر یقینی کی صورتحال ہے اور احسن اقبال کا چائے کے بارے میں بیان پر مجھے خواجہ آصف کا جملہ یاد آ گیا۔ احسن اقبال صاحب کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain