تازہ تر ین

حکومتیں برخاست کی جائیں، ادارے کتنا عرصہ اور غیر آئینی حکومت کو اپنا کندھا دیں گے؟ فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومتیں برخاست کی جائیں، نیا انتخاب کروائیں۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں استفسار کیا ہے کہ ادارے کتنا عرصہ اور اس غیر آئینی حکومت کو اپنا کندھا دیں گے؟
انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ بد ترین سیاسی بحران کا شکار ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس اکثریت نہیں ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ پتا نہیں، صوبے سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں؟ جعلی حکومت صوبہ نہیں چلا سکتی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain