تازہ تر ین

امریکا میں پاکستانی سفیر کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے وائٹ ہائوس میں ملاقات کی ۔
امریکا میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران امریکی صدر اور پاکستانی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مضبوط بنیادیں قائم کرنے پر مختصر گفتگو کی۔
پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی سفیر نے امریکی صدر کے ساتھ باضابطہ طور پر ایک تصویر بنوائی۔ نئے سفرا کی تعیناتی کےبعد صدرکے ساتھ تصاویر بنوانا امریکی روایت ہے۔
تقریب میں 46دیگر سفرا نے بھی امریکی صدر کے ساتھ علیحدہ علیحدہ تصاویر بنوائیں۔
پاکستانی سفیر سردار مسعود خان رواں سال 25مارچ کو واشنگٹن ڈی سی پہنچے تھے اور ان کی بطور سفیرتعیناتی کی اسناد امریکی پروٹول چیف نے وصول کیں ، جس کے بعد 19اپریل کو امریکی صدر جو بائیڈن نے ان کی تعیناتی کی اسناد باضابطہ طور پر تسلیم کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain