تازہ تر ین

ہرپاکستانی نوازشریف نہیں

ساہیوال (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہم نے ملک کے وزیراعظم اوراس کے خاندان کو کرپشن کرنے پر پریم کورٹ میں لاکھڑا کیا ہے حکمرانوں کے آخری دن آگئے ہیں میں زندگی کی آخری سانس تک کرپشن کے خلاف لڑوں گا ۔ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف ‘تعلیم ‘صحت ‘پولیس ‘زراعت اور روزگارمیں انقلابی اقدامات کرے گی ۔ خیبرپختونخواہ آج ملک کا ماڈل صوبہ ہے ۔ وہ گذشتہ روزساہیوال کے شیخ ظفر علی سٹیڈیم میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ ان سے قبل جلسہ عام سے مرکزی راہنماﺅں شاہ محمود قریشی ‘ جہانگیر ترین ‘شیخ رشید ‘چوہدری محمدسرور ‘ عبدالعلیم خان ‘اعجاز احمد چوہدری ‘چوہدری محمداشفاق ‘ ضلعی جنرل سےکرٹری علی شکور ،چو ہدری صغےر انجم،عمر اسحاق،شکےل خان نےازی،رانا آفتاب احمد خاں،وسےم رامے،،شےخ شاہد حمےد،نورےز شکواور دیگر راہنماﺅں نے بھی خطاب کیا ۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج امریکہ میں مسلمانوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے پاکستانیوں نے نوازشریف کو منتخب کرکے غلطی کی تھی جس کا خمیازہ وہ آج بھگت رہے ہیں یہی حال امریکیوں کا ہو گا جنہوںنے ڈونلڈ ٹرمپ کا غلط انتخاب کیا ہے ۔وزیراعظم کا سرمایہ بچے ‘جائیداد ‘علاج ‘جینا مرنا سب بیرون ملک ہے وہ پاکستان کے وفادا کیسے ہو سکتے ہیں آج ملک بھکاری بنادیا گیا ہے بھکاری کی عزت نہیں ہوتی ۔شریف خاندان جھوٹ کے ریکارڈ توڑ رہاہے خود کو قائد کہہ کر قائداعظم کی توہین کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے خیبر پختونخواہ میں تعلیمی اداروں میں اصلاحات کیں ۔ نصاب تعلیم ایک کیا جس کی وجہ سے 34ہزار بچے پرائیویٹ سکول چھوڑ کر سرکاری سکولوں میں آئے ۔ ہسپتال مثالی بن رہے ہیں ۔ 60لاکھ افرا دکو 5لاکھ فی مریض تک علاج معالجہ کی سہولت کیلئے انصاف ہیلتھ کارڈ دیئے ہیں ‘ قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دی ہے ہم ہر ہسپتال کو عالمی معیار تک لائیں گے ۔ اگلے ڈیڑھ سال تک خیبر پختونخواہ میں ہر شخص کو ہیلتھ کارڈ جاری ہو گا ۔ انہوںنے انکشا ف کیا کہ خیبر پختونخواہ میں گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں لیکن وفاقی حکومت این او سی جاری نہیں کر رہی ۔قطر سے مہنگی ترین گیس صرف کمیشن بنانے اور بزنس کو ترقی دینے کیلئے خریدی گئی ہے ۔پانامہ کیس کے حوالہ سے انہوںنے کہاکہ میاں نوازشریف جھوٹ پر جھوٹ بول کر اپنے بچوں حتیٰ کہ مریم بی بی کو بھی رسوا کررہاہے ۔ پیسہ خود چوری کیا نام ان کا لکھوا دیا ۔ عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خبردار کیا کہ پاکستان کاپانی بند کرنے کی غلطی نہ کرنا ۔ پاکستانیوں کو نوازشریف نہ سمجھ لینا ۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوںنے ہمارے کسان کا برا حال کردیا ہے لیکن ہم ان کا بھرپور ساتھ دیکر زراعت کو پھر سے صف اول کا شعبہ بنائیں گے ۔ تمام برباد اداروں کو دوبارہ کامیاب بنائیں گے نوجوانوں کیلئے روزگار کے بے پناہ مواقع فراہم کرینگے ۔ انہوںنے خواتین خصوصاً ماﺅں سے اپیل کی کہ وہ دعاکریں کہ میں کرپشن مافیا کے مقابلے میں فتح یاب رہوں ۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کیس میں ہم سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرینگے لیکن نوازشریف کی کرپشن کو ہرگز قبول نہیں کرینگے اورلوٹے ہوئے اربوں ڈالر نوازشریف سے واپس قومی خزانہ میں لاکر دم لیں گے ۔ شاہ محمود قریشی نے حکومتی وزراءخواجہ آصف ‘خواجہ سعد رفیق پر کڑی تنقید کی اوردونوں کو چھوٹی ”ی “اوربڑی”ے“کا لقب دیا اور عابد شیر علی کو کہاکہ عمران خان کو ریڈار پرلانے سے قبل وہ خود کو رانا ثناءاﷲ کے ریڈار سے بچائیں ۔ شیخ رشیدنے کول پاور پراجیکٹ ساہیوال پر شدید تنقید کی اور کہاکہ اس سے آلودگی میں بے تحاشا اضافہ ہو گا شیخ رشید احمد نے اپنے روائتی انداز میں حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ حکمران مجھ سے لال حویلی چھیننے کی بات کر رہے ہیں وہ پانچ مرلے کی یہ حویلی میری لاش سے گزر کر رہی چھین سکتے ہیں جس پر جہانگیر ترین نے کہاکہ پی ٹی آئی شیخ رشید احمدکے ساتھ لال حویلی میں کھڑی ہو گی ۔ عمران خان ،شیخ رشید ،جہانگیر ترین ،چوہدری سرور،شاہ محمودقریشی سمیت دیگر مقررین نے پانامہ لیکس پر شریف خاندان اورقطری شہزادے کے خطوط پر توجہ مرکوز کئے رکھی ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain