ممبئی (آئی این پی)آجکل کرکٹر ز بھی ہاتھی کی مثال بن کررہ گئے ہیں جو سابقہوکربھی اپنی آمدن کامیٹر رکنے نہیں دیتے۔بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر وریندرسہواگ اس کی زندہ مثال ہیں جو گھربیٹھے سوشل میڈیا پر محض شغل میلہ سے لاکھوں روپے کمانے لگے ہیں ۔بھارتی اخبارہندوستان ٹائمزکو انٹرویو میں سہواگ نے انکشا ف کیاہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران انہوں نے ٹوئٹرکے ذریعے 30لاکھ روپے کمائے ہیں۔بہت سے برانڈاپنی تشہیری مہم کیلئے وریندرسہواگ سے رابطہ کرتے ہیں اوران کے ساتھ ٹوئٹ کرتے ہیں جس سے سابق بھارتی اوپنرزکو خاصامالی فائدہ بھی حاصل ہوتاہے۔واضح رہے کہ اس وقت ٹوئٹرزپروریندرسہوا گ کے فالوورز کی تعداد آٹھ ملین سے بھی زائد ہوچکی ہے۔
