تازہ تر ین

شہریوں پر ”کوڑا“ ٹیکس لگ گیا, دیکھئے بڑی خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) گلی‘ محلے کی صفائی اور کوڑا اٹھانے کے بھی اب پیسے لگیں گے۔ خواجہ احمد حسان اور لارڈ میئر کی زیرصدارت اجلاس میں تجویز سامنے آ گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان اور لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی زیرصدارت اجلاس میں ڈپٹی میئرز لاہور میاں طارق‘ حاجی اللہ رکھا‘ رانا اعجاز حفیظ‘ مشتاق مغل‘ راﺅ شہاب الدین سمیت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقامی حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ شہر کو مختلف درجات پر تقسیم کرتے ہوئے گھروں سے 15سے 35روپے فی مرلہ ویسٹ چارجز وصول کئے جائیں تاکہ ویسٹ کمپنی کے اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔ پہلے مرحلے میں یہ پیسے پوش علاقوں سے وصول کئے جائیں گے تاہم بعدازاں دیگر علاقوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔ مذکورہ تجویز پر ڈسٹرکٹ اسمبلی سے قانون سازی کے بعد عملدرآمد کرایا جائے گا۔ لاہور شہر کو 3 کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں کیٹیگری ون‘ ٹو اور تھری کو شامل کیا گیا ہے۔ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید نے بتایا کہ شہر کے پوش ایریاز سے اس کا آغاز کیا جائے گا۔ علاقوں کی صفائی کی مد میں لاہور کے رہائشیوں سے ان کے مکانات کے حساب سے رقم وصول کی جائے گی جس کے مطابق 15 روپے سے 35 روپے فی مرلہ کے حساب سے شہریوں سے صفائی کی مد میں وصولی کی جائے گی اور اس کیلئے باقاعدہ اجازت ڈسٹرکٹ اسمبلی سے لی جائے گی۔
کوڑا ٹیکس


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain