تازہ تر ین

سات سال سے زیر التوا کراچی سیف سٹی منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز

کراچی : (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے بلاآخر سات سال سے زیر التوا کراچی سیف سٹی منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
سندھ حکومت نے شہر میں امن او امان کے حوالے سے انتہائی اہم منصوبے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ پر کام کا باقاعدہ آغاز کردیا، اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام شراکت دار کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کراچی سیف سٹی پروجیکٹ مقصود میمن نے کہا 17 بین الاقوامی کمپنیاں پروجیکٹ کا حصہ ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز نے باہمی مشاورت سے معاملات طے کر لئے، بنیادی طور پر یہ حکومت سندھ اور نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کا مشترکہ منصوبہ ہے، 2016 میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس منصوبے کو شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبہ 2 مرحلوں میں شروع کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں شہر کے مختلف مقامات پر 4000 کیمرے نصب کیے جائیں جبکہ 2 ہزار موجودہ کیمروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔
ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں شہر بھر میں 6000 کیمرے لگائے جائیں گے، منصوبے کے لئے بہترین تکنیکی کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، یہ منصوبہ کراچی کے عوام کے لیے ایک تاریخی، فائدہ مند اورتحفظ کا ذریعہ ثابت ہوگا جو کہ مکمل شفافیت کا حامل منصوبہ ہے۔
تقریب کے اختتام پر پروجیکٹ کے باضابطہ آغاز کا کیک کاٹا گیا اور خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain