کراچی : (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، کراچی پہنچنے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
ایک روزہ دورے میں شہباز شریف سے ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے وفد کی ملاقات ہوگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سابق صدر آصف علی زرداری سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت بھی کریں گے۔
شہباز شریف پاکستان نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بھی خصوصی شرکت کی۔
