تازہ تر ین

خوابوں کی تعبیر …. زمین ہموار دیکھیں تو یہ ہو گا

خواب میں زمین کی بہت سی تعبیرات ہیں۔ ہر زمین اپنی ماہیت کے اعتبار سے مختلف تعبیرات رکھتی ہے۔ چنانچہ خواب میں محشر کی زمین دیکھنا اسرار کی حفاظت‘ فقیری کے بعد مالداری خوف سے امن اور وعدہ کی سچائی پر دلالت کرتا ہے اور کبھی خوبصورت کنواری عورت یا عظیم منصب اور ہدایت و توبہ پر دلیل ہوتا ہے۔ اگر دیکھے کہ مچھلی یا بیل نے زمین کو اٹھایا ہوا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ بادشاہ خود عہدہ سے دستبردار ہوجائے گا یا اپنے نائب کو منصب سے ہٹا دے گا اور گھر کی زمین گھر میں بچھائی جانے والی چیزوں مثلاً چٹائی‘ بستر وغیرہ پر یا اس گھر کی صفائی ستھرائی کا کام کرنے والے یا ان افراد خانہ اور قبیلہ خاندن والوں پر دلیل ہے جو اس میں جمع ہوتے ہیں اور زراعت کی زمین کی کاشتکاری شادابی‘ آلات زراعت و دراست (کاشتکاری اور غلہ گاہنے کے آلات) پر دلیل ہے۔ اسی طرح وہ زمین ان نباتات‘ خوشگوار ہوا‘ پھول اور زمین کی ہمواری اور بلندی پر دلالت کرتی ہے جو اس سے پیدا ہو اور گرم زمین تاجروں اور اصحاب معاش کے لئے سفر پر دلالت کرتی ہے‘ جیسے کرایہ پر مکان زمین وغیرہ دینے والے اور شتربان وغیرہ لوگ ہیں۔ چنانچہ اس زمین کی دشواریوں کا درد ہونا اور راستہ سے پتھروں کا اکھاڑنا اور راستوں کا سیدھا اور واضح ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ مسافر کو اپنے تجارتی سفر میں نفع ہوگا اور ان کے غم و فکر دور ہوں گے اور معاملات میں آسانی ہوگی اور نامعلوم زمین میں اس بات پر دلیل ہے کہ وہ کس طرح اس زمین کا حاکم ہوگا۔ وراثت کے ذریعہ‘ کرایہ کے ذریعہ یا جاگیر یا کھودنے کے طور پر اور زمین کا متعین حد سے لمبا یا چھوٹا ہونا اس زمین کے حاکم پر دلیل ہے اور نامعلوم زمین ماں‘ باپ‘ خاوند‘ بیوی‘ شریک امانت دار اور وارث عورت پر دلیل ہے۔ اسی طرح مملوک چیز مثلاً گھر‘ جانور‘ باندی وغیرہ پر دلالت کرتی ہے۔ نیز اس بستر وغیرہ پر دلالت کرتی ہے جس پر بیٹھا جاتا ہے۔ زمین فاسقوں‘ بدکاروں اور کھیل تماشا کے دور پر بھی دلالت کرتی ہے اور زمین چغل خور عورت ہے جو راز کی بات کو نہیں چھپاتی ہے۔ اسی طرح زمین‘ جھگڑے‘ علم اور فصاحت کی دلیل ہے۔ جیسا کہ زمین دنیا پر اور آسمان آخرت پر دلیل ہے اور کبھی زمین و آسمان ان دو سوکنوں پر دلیل ہے جن کو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی جمع نہیں کرسکتا۔ اگر دیکھے کہ زمین پھٹ گئی ہے تو یہ ممنوعات اور منکرات (برائیوں) کے اظہار پر دلیل ہے اور کبھی زمین کا پھلنا سخاوت پر دلالت کرتا ہے، یعنی اس زمین کی خیروبرکت پر دلیل ہے اور زمین کا کشادہ اور لمبا ہونا اگر عادت کے مطابق ہو تو جیل سے خلاصی پانے پر دلیل ہے، نیز حاملہ کے جننے پر دلیل ہے، اور زمین کی کشادگی رزق ہے۔ اگر دیکھے کہ بنجر زمین کا مالک ہوا ہے تو کسی فقیر یا بانجھ عورت سے شادی کرے گا، اور کبھی زمین بادشاہ کی بادشاہت یا موت اور رزق پر دلالت کرتی ہے۔ اور اسی طرح زمین پر اچھے برے عمل کرنے والوں پر دلالت کرتی ہے۔ اگردیکھے کہ زمین کا مالک ہوا ہے تو اگر کنوارا ہے تو شادی کرے گا، اور اسے اولاد نصیب ہوگی، یا کسی شریک (حصہ دار) کے ساتھ شریک ہوگا یا کسی کے پاس اپنا مال یا راز امانت رکھے گا، یا وراثت پائے گا، یا کوئی گھر کرایہ پر لے گا، یا خریدے گا، یا کوئی جانور باندی وغیرہ خریدے گا۔ اگر زمین کشادہ اور اچھے منظر والی ہو تو اس زمین پر اس کا عمل نیک ہوگا، یعنی اس زمین پر وہ نیک عمل کرے گا، اور اگر زمین پر کوئی مردار یا نجاست ہو یا وہ زمین بوسیدہ ہو تو وہ اس پر کوئی اچھا عمل نہیں کرے گا، اگر دیکھے کہ زمین نے اس سے بات چیت کی ہے، یا زمین سے کوئی ایسا کلام سنا جسے وہ نہیں سمجھتا تو یہ حالت کی سختی، مختلف جھوٹی اور بری خبروں کے سننے اور پردہ دری کی دلیل ہے، اگر دیکھے کے زمین لرزی ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ حاملہ عورت اپنا جنین (بچہ) وضع کرے گی، اگر دیکھے کے زمین نے دھنسا دیا ہے تو یہ غرور و تکبر، خود پسندی اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے غفلت پر دلیل ہے، اگر دیکھے کہ زمین نے اس کے نیچے سے لپیٹا ہے تو یہ کام سے فارغ ہونے، بیوی کو طلاق دینے یا منصب کے ختم ہونے پر دلیل ہے، اگر دیکھے کے زمین گڑھے کی شکل میں یا لوہے یا پتھر کی صورت میں بدلی ہے تو کبھی اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اس کی بیوی کا حمل دشوار ہوگا یا وہ کسی اور پیشہ کی طرف منتقل ہو گا اور کبھی اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اس کو اس کی کمائی سے مال حاصل ہوگا، اگر خواب میں دیکھے کہ وہ خود زمین بنا ہے تو لوگوں کی نظر میں بلند رتبہ ہوگا، اور اگر زمین کو اٹھاتا ہے اور بوجھ محسوس نہیں کرتا تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ کوئی شخص اس کی زمین پر ظلم کرے گا، یا وہ ظالم بنے گا زمین کو اپنے کندھے پر منتقل کرے گا، اگر دیکھے کہ زمین پھٹی ہے اور اس نے اس کو نگل لیا ہے تو یہ شرمندگی پر یا اس بات پر دلیل ہے کہ وہ سفرکرے گا لیکن قید کر لیا جائے گا، اور جو شخص دیکھے کہ وہ کشادہ اور ہموار زمین میں ہے لیکن اس زمین کو پہچانتا نہیں ہے، صحراءکی طرح ہے، تو وہ بہت جلد سفر کرے گا، اور جو دیکھے کہ زمین پر بیٹھا ہے تو وہ اس زمین پر غالب آئے گا اور متمکن ہوگا، اور جو شخص یہ دیکھے کہ وہ اپنا ہاتھ یا کوئی چیز زمین پر مارتا ہے تو وہ تجارت کے لیے سفر کرے گا، اور جو دیکھے کہ وہ زمین میں سے کھا رہا ہے تو جتنا اس نے کھایا ہے اسی قدر مال و دولت پائے گا، اور جو دیکھے کہ خشک اور قحط زدہ زمین سے سرسبز زمین کی طرف نکل کر گیا ہے تو وہ بدعت سے سنت کی طرف منتقل ہوگا، اور اگر دیکھے کہ سرسبز زمین سے نکل کر خشک زمین کی طرف گیا ہے تو اس کی تعبیر اس کے خلاف ہے، اگر سفر کی رغبت رکھنے والا دیکھے کہ وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ گیا ہے تو وہ سفر کرے گا، اور سفر میں اس کی حالت اس زمین کے مطابق ہوگی، یعنی زمین کی کشادگی، تنگی اور شادابی اور خشکی زمین کے مطابق حالت ہوگی۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس باندی ہے تو اس کو بیچے گا اگر عورت ہے تو اس کو طلاق دے گا یا اس پر دوسری بیوی کرے گا، اور جو دیکھے کہ اس نے زمین کو فروخت کیا ہے اور خود اس زمین سے نکل کر کسی دوسری زمین کی طرف گیا ہے تو اگر وہ بیمار ہے تو فوت ہو جائے گا، اگر مالدار ہے تو فقیر ہو جائے گا، اور جو شخص دیکھے کہ وہ زمین پر پھسلا ہے یا اپنا ہاتھ مٹی سے جھاڑتا ہے تو وہ فقیر ہوگا، اگر بیمار ہے تو وفات پائے گا، اور مٹی کے حوالہ ہو جائے گا، اور جو دیکھے کہ وہ زمین میں غائب ہوتا ہے اور کوئی گڑھا وہاں نہیں دیکھتا تو یہ دنیا کے لیے سفرکی علامت ہے اور اسی سفر میں اس کو موت آئے گی، اور جودیکھے کے زمین اس کے لیے لپیٹ دی گئی ہے تو وہ بہت جلد مر جائے گا، اور وہ شخص یہ دیکھے کہ وہ ایک زمین سے دوسری زمین کی طرف جاتا ہے اور آتا ہے تو وہ شخص اپنی زوجہ یا باندی کے پاس آئے گا، اور جو دیکھے کے زمین اس کو نگل گئی ہے اور اس کو دھنسا نہیں ہے تو وہ دور دراز کا سفر کرے گا، اور وہ شخص یہ دیکھے کے زمین کو زلزلہ آیا ہے اور وہ دھنسی ہے تو یہ ایک مصیبت ہے جو اس زمین کے بادشاہ کی وجہ سے اس زمین پر نازل ہو رہی ہے، یا یہ سردی یا گرمی یا قحط یا شدید خوف کی علامت ہے، اور جو دیکھے کہ زمین پھٹی ہے اور اس سے کوئی جانور نکلا ہے لوگوں سے باتیں کرتا ہے تو وہ کوئی قابل تعجب چیز دیکھے گا، اور کبھی یہ خواب اس کی اجل (موت) کے قریب ہونے کی دلیل ہوتا ہے۔ اور بعض اوقات یہ خواب بہت بڑی نشانی قدرت کے ظہور پر دلالت کرتا ہے تاکہ لوگ عبرت حاصل کریں۔ اور زمین اپنی وسعت اور تنگی بڑائی اور چھٹائی کے مطابق دنیا پر دلالت کرتی ہے اور معلوم زمین (جگہ) اس شہر پر دلیل ہے جس میں وہ شخص موجود ہے، اور جس میں دوسرے لوگ رہتے ہیں، اور اگر دیکھے کے زمین پھٹی ہے اور اس سے نوجوان نکلا ہے تو اس کے گھر میں عداوت اور دشمنی پیدا ہو گی اور اگر کوئی بوڑھا شخص نکلے تو سب گھر والے سعادت مند ہوں گے اور خوشگوار زندگی پائیں گے، اور اگر زمین پھٹی ہو لیکن اس سے کچھ نہیں نکلا اور نہ اس میں کچھ داخل ہوا ہے تو زمین میں کوئی نیا شریر پیدا ہوگا، اگر زمین سے کوئی درندہ نکلا ہو تو یہ ظالم بادشاہ پر دلالت ہے، اگر زمین سے سانپ نکلا ہے تو یہ عذاب ہے جو اس جانب مسلسل رہے گا، اگر زمین سے نباتات پھوٹی ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس زمین کے رہنے والے خوشحال ہوں گے، اگر دیکھے کہ زمین کو کھودتا ہے اور اس سے کھاتا ہے تو وہ مکروہ حیلہ سے مال حاصل کرے گا، اس لیے کہ کھودنا مکرو فریب ہے، اور جو شخص اپنے ہاتھ میں زمین کے لپٹینے کا ذمہ دار ہوا تو اس کو بادشاہت ملے گی، اور بعض کا قول ہے کہ زمین کا لپٹنا اس کے لیے ہے جس کو میراث ملے گی، اور زمین کی تنگی معاش کی تنگی ہے، اور خواب میں جس سے زمین کوئی خیر کی بات کرے تو اس کو دین و دنیا کی خیروبھلائی حاصل ہوگی، اور جس سے زمین کوئی ایسی بات کرے جس میں تنبیہ اور ڈرانا دھمکانا وغیرہ ہو تو اس شخص کو خدا کا خوف کرنا چاہئے کیونکہ یہ مال حرام کی علامت ہے، اگر دیکھے کے زمین لوگوں پر لپٹ گئی ہے تو یہ اموات کے واقع ہونے پر دلالت کرتا ہے، یا قتل و قتال پر دلالت کرتا ہے جس میں اتنے لوگ مریں گے جس قدر زمین لپٹی ہے یا ان کو تنگی یا قحط سالی یا کوئی مصیبت پہنچے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain