Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بابر اعظم کا زوال جاری، ڈومیسٹک کرکٹ کی دونوں اننگز میں 10 اور 4 رنز پر آؤٹ
    • پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ ایشین گیمز کرکٹ کوارٹر فائنل طے
    • اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، صورتحال معمول پر آگئی
    • نیپال کے ہملنگ ہمال بیس کیمپ پر برفانی تودہ گر گیا
    • سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا
    • وارث خان پولیس کی کارروائی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم گرفتار
    • چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر کا دورہ، ترقیاتی پیش رفت کا جائزہ لیاE-12
    • پی ایس ڈبلیو کا لمز میں خدیجہ پروگرام کے تحت خواتین کیلئے رہنمائی سیشن
    • خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح سپیکر کی اجازت لازمی
    • ٹیکسلا منشیات فروشی عام ، جرائم کی شرح میں اضافہ،شہری پریشان
    • جسٹس راجہ سعید اکرم 30 ستمبر کو بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے
    • اسلام آبدا میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار ، تین ساتھی فرار
    • نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس کے باہر مبینہ ایجنٹ مافیاعوام کو لوٹنیمیں مصروف
    • KPاسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ واضح سپیکر کی اجازت قرار
    • ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لی
    • مورگاہ پولیس کی پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، 130 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 3 افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی
    • ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر افراتفری پھیلانے والوں کو ٹریس کر کے محض گرفتار کرنا کافی نہیں
    • تھانہ پھگواڑی پولیس کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ میں تعینا ت پولیس اہلکا ر غا زی بھروتھا نہر میں گر کر ڈو ب گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ورجینیامیں نئی تاریخ رقم، غزالہ ہاشمی لیفٹینینٹ گورنر منتخب

    By Khabrain Newsنومبر 5, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ورجینیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار  غزالہ ہاشمی لیفٹینینٹ گورنرمنتخب ہوگئیں۔ 

    امریکا کی ریاست ورجینیا میں بھی تاریخ رقم ہوگئی جہاں 61 برس کی غزالہ ہاشمی ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر لیفٹینینٹ گورنر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔

    غزالہ ہاشمی کا مقابلہ ری پبلکن حریف جان ریڈ سے تھا۔ آخری اطلاعات تک غزالہ ہاشمی کو 55 فیصد سےزائد اور ان کے حریف کو 44 فیصد کے قریب ووٹ ملے۔

    سال 2024 میں غزالہ ہاشمی نے لیفٹنینینٹ گورنر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا، وہ ورجینیا میں اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی مسلم اور ایشیائی امریکی شخصیت ہیں، جون میں جب ڈیموکریٹک پرائمری ہوئی تھی اس میں بھی غزالہ ہاشمی انتہائی مضبوط امیدوار تھیں۔ انہوں نے اپنے پانچوں حریفوں کو باآسانی ہرا کر ڈیموکریٹک پارٹی کا ٹکٹ جیت لیا تھا۔

    غزالہ ہاشمی کو ورجینیا کی ریاستی سینیٹ میں پہلی مسلم اور پہلی جنوب ایشیائی امریکن رکن منتخب ہونے کااعزاز بھی حاصل ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مسلم ممالک کے شہریوں پرسفری پابندیوں نے انہیں سیاست کی جانب مائل کیا تھا۔

    غزالہ حبیب کا سیاسی سفر سن 2019میں شروع ہوا جب انہوں نے سینیٹ الیکشن میں سینیٹر گلین اسٹرٹ ایوانٹ کو شکست دی تھی۔ ریاست کے دسویں ڈسٹرکٹ میں یہ مقابلہ جیتنے کے بعد وہ سن 2023 میں باآسانی دوبارہ منتخب کرلی گئی تھیں۔ اس بار انہوں نے  پندرہویں حلقے سے الیکشن لڑا تھا اورحریف ہیڈن فشر کو 60 فیصد سے بھی زیادہ ووٹ لے کر ہرایا تھا۔

    جہاں تک غزالہ ہاشمی کی ذاتی زندگی کا تعلق ہے تو غزالہ ہاشمی 1964 میں بھارت کے شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ صرف 4 برس کی تھیں جب اپنی والدہ اور بڑے بھائی کے ساتھ امریکا منتقل ہوئیں۔ غزالہ کے والد اس وقت انٹرنیشنل ریلیشنز میں پی ایچ ڈی کررہے تھے۔

    غزالہ ہاشمی جارجیا سدرن یونیورسٹی کی گریجویٹ اور ایمری یونیورسٹی اٹلانٹا سے امریکی لٹریچر میں پی ایچ ڈی ہیں۔ غزالہ ہاشمی اپنے شوہر اظہر کے ساتھ 1991 میں رچمنڈ علاقے منتقل ہوگئی تھیں اور وہاں 30 برس تک پروفیسر رہی ہیں۔  انکے شوہر کا تعلق پاکستان سے ہے اورجوڑے کی دو بیٹیاں ہیں۔

    غزالہ ہاشمی نے بطور سینیٹر کئی اہم قانون سازی امور میں قیادت کی ہے۔ رائٹ ٹو کونٹراسیپشن ایکٹ غزالہ ہاشمی ہی نے پیش کیا تھا جودونوں ایوانوں سے منظور کرالیا گیا تھا تاہم ری پبلکن گورنر گلین ینگ کین نے اسے ویٹو کردیا تھا۔

    پبلک ایجوکیشن، ووٹنگ کے حقوق، گن وائلنس روکنے، ماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے، ہاؤسنگ اور ہیلتھ کئیر کو لوگوں کی استطاعت کے مطابق کرنے کے لیے بھی وہ پیش پیش رہی ہیں۔

     کتابیں پڑھنے کی شوقین ہیں کیونکہ وہ بارہ برس کی عمر سے ہی پروفیسر بننا چاہتی تھیں،  ان کےوالدین بھی ایجوکیٹر ہی تھے۔ ان والدین کےلیے بیٹی کا اس مقام تک پہنچنا یقینا اعزاز ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، صورتحال معمول پر آگئی

      نیپال کے ہملنگ ہمال بیس کیمپ پر برفانی تودہ گر گیا

      سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا

      تازہ ترین

      اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال، صورتحال معمول پر آگئی

      نیپال کے ہملنگ ہمال بیس کیمپ پر برفانی تودہ گر گیا

      سونے کی قیمت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے پر آگیا

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.