اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فولادی دانت لوہے کے چنے چبانا جانتے ہیں ¾نوازشریف کو ہر صورت احتساب دینا ہو گا۔حسین اور حسن نواز کے وکیل کہتے ہیں ہم کچھ نہیں بتا سکتے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جسٹس عظمت سعید شیخ کی علالت کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی گئی تاہم پاکستان تحریک انصاف اور پوری قوم جسٹس عظمت سعید شیخ کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے ۔تحریک انصاف کو جسٹس عظمت سعید شیخ پر اعتماد ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پاناما کیس منطقی انجام تک پہنچے گا اور شریف خاندان کو حساب دینا ہو گا انہوںنے کہاکہ ” سپریم کورٹ کے دانت بھی فولاد کے ہیں جو لوہے کے چنے چبانا جانتے ہیں “۔ اداروں نے اپنا فرض ادا نہیں کیا جس وجہ سے پاناما کیس سپریم کورٹ کو سننا پڑ رہا ہے ۔فواد چودھری نے کہا کہ جسٹس عظمت سعید شیخ قابل ترین ججز میں سے ایک ہیں ۔حسن اور حسین نواز کے وکلائکہہ رہے ہیں کہ دادا جی نے ہی سب کچھ کیا ہے ۔دیکھنا یہ ہے کہ لندن فلیٹس کیلئے آخر پیسے کہاں سے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاناما کیس کی سماعت نہ ہونے سے مسلم لیگ خوش ہے۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2017/02/fawad.jpg)