ڈیلاس(ویب ڈیسک ) ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف امریکا میں ڈیلاس ایئرپورٹ پر مسلمانوں نے نماز باجماعت ادا کرکے اپنی آواز بلند کی اور عیسائیوں نے حفاظتی حصار بنالیا۔ٹرمپ کیخلاف مظاہرے اپنی جگہ، امریکی پالیسیوں کیخلاف احتجاج الگ بات لیکن امریکا میں مسلم عیسائی اتحاد کی نئی روایت قائم ہونے چلی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مسلمان ایک مال کے باہر باجماعت نماز ادا کررہے ہیں، انہیں حفاظتی حصار میں غیر مسلموں نے لیا ہوا ہے۔کچھ ایسا ہی منظر ڈیلاس ایئرپورٹ پر دیکھنے کو ملا، جہاں بڑی تعداد نے ظہر کی نماز ادا کی۔امامت کرنے والے عمر سلیمان کا کہنا تھا وہ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کیخلاف ہیں اور احتجاج کا اس سے بہتر انداز نہیں ہوسکتا۔