نیوزی لینڈ : (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سینٹنر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سینٹنر کی آئرلینڈ روانگی مؤخر ہوگئی۔
نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز 10 جولائی سے شروع ہونا تھی۔مچل سینٹنر کو ون ڈے سیریز میں شرکت کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کرنا تھی۔
کیوی حکام کے مطابق کورونا ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد ہی سینٹنر آئرلینڈ روانہ ہوپائیں گے۔
مچل سینٹنر 10 جولائی سے شروع ہونے والی اس سیریز سے قبل اپنی صحت یابی کے لیے پرامید ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہونی ہے۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
