تازہ تر ین

رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی بارش سے بیشتر علاقوں میں بجلی معطل

کراچی: (ویب ڈیسک) رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی۔ سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، بفرزون، ناظم آباد میں ہلکی بارش ہوئی۔ پانی کی بوند گرتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی، بجلی نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع ابر آلود اور جزوی ابر آلود رہے گا۔ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ نمی میں اضافے کے باعث دن میں حبس رہے گا۔
بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کا کمزور ٹرآنسمیشن سسٹم متاثر ہو گیا۔ مختلف علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ کے الیکٹرک کے 400 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ تیز ہوا کی وجہ سے الیکٹرک کے بیشتر مقامات پر کمزور اوور ہیڈ تار ٹوٹ کر گر گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain