تازہ تر ین

میڈیکل بورڈ نے دعا زہرہ کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان قرار دیدی، ذرائع

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ صحت سندھ کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے پسند کی شادی کرنیوالی دعا زہرہ کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان قرار دی ہے۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے دعا زہرہ کی عمر کا تعین کر لیا، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں دعا زہرہ کو “مائنر” لکھا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا کی عمر 15 سال سے زیادہ اور 16 سال سے کم ہے۔
دعا کی عمر کے تعین کیلئے محکمہ صحت سندھ نے 10 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا جس کی سربراہی پروفیسر صبا سہیل نے کی۔ بورڈ نے عمر کے درست تعین کیلئے مختلف ایکسرے اور ٹیسٹ کئے جن کی روشنی میں عمر 15 سے 16 سال کے درمیان قرار دی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain