لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ فواد چودھری اور شیریں مزاری نے تسلیم کر لیا کہ آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چودھری اور شیریں مزاری نے بشریٰ بی بی کے جھوٹے بیانیے کی تصدیق کردی ہے،سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنا بشریٰ بی بی کی رائے ہے ۔
وفاقی وزیراطلاعات نے الزام عائد کیا کہ اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں اور انہوں نے کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش کا بیانیہ گھڑا ،جھوٹے بیانیہ کے چیمپین امریکہ سے معافیاں مانگتے اور منتیں کرتے پکڑے گئے ہیں۔
