تازہ تر ین

ملک میں شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے متجاوز، بدترین لوڈشیڈنگ سے جینا محال

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں بجلی کا شارٹ فال تقریباً ساڑھے 6 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے بدترین لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔
پاورڈویژن کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 398 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔
بجلی کی طلب ریکارڈ 27 ہزار 144 میگاواٹ تک ہے جبکہ مجموعی پیداوار 20 ہزار 324 میگا واٹ ہے، ذرائع کے مطابق شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے۔
نقصانات کے باعث 2 ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی ضائع ہورہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 18 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق ٹرپنگ اور اوورلوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ ہے۔ ملک کےبشتر فیڈرز پر ٹرپنگ ترسیلی نظام میں خرابیوں کا سامنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain