تازہ تر ین

سپیکر کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کے اجلاس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، دوران اجلاس غیر متعلقہ افراد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی اجلاس ان کیمرہ ہونے کی وجہ سے میڈیا کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پارلیمانی کمیٹی برائےقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain