تازہ تر ین

اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انھیں گھر بھیجنا پڑے گا ،فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انھیں گھر بھیجنا پڑے گا۔
فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات پر شدید تشویش ہے۔نااہلوں کا ٹولہ پاکستان پر مسلط کیا گیا معاملات ان کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاسی حل کی کوشش ہے لیکن ہمارے پاس وقت زیادہ نہیں ہے۔اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انھیں گھر بھیجنا پڑے گا۔شہباز شریف کو گھر بھیجنے کی ہماری تیاری مکمل ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ غصے اور ضد میں درست فیصلے نہیں ہوتے۔ن لیگی وزیر اب بوکھلاہٹ میں اوّل فُول بول رہے ہیں۔ن لیگی وزرا کو نظرانداز کرنا بہتر ہے۔
انکا کہنا ہے کہ اب بھی چاہتے ہیں معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جائے، انتخابات کی تاریخ دیں ۔الیکشن کے فریم ورک اور نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سر جوڑیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain