تازہ تر ین

دریائے راوی میں کشتی ڈو ب گئی, آرمی چیف کا اہم حکمنامہ جاری

ننکانہ صاحب، سیدوالا، اوکاڑہ (نمائندگان خبریں) سید والا دریائے راوی میں مسافر کشتی الٹ گئی 100سے زائد مسافرڈوب گئے ضلعی افسران کے جائے وقوعہ پر 4گھنٹے دیر سے پہنچانے پر متاثر ہ افراد کے لواحقین کا احتجاج اور پولیس اپنے پیار وں کی تلاش میں اپنے والوں پر لاٹھی چارج کرتی رہی عین شاہدین کے مطابق کشتی میں150کے قریب افراد سوار تھے جن میں عورتیں ، مرد ، بچے بھی شامل تھے 40کے قریب افراد دریا سے زندہ اپنی مد د آپ کے تحت نکل آئے انتظامیہ کی طرف سے نعشیں نکالنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے پانی کے تیز بہاﺅ کی وجہ سے تاحال کوئی نعش نہیں مل سکی کوئی شخص جان بحق نہیں ہو ا سب نکل آئے انتظامیہ کا دعویٰ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزدن تقریباً 12 بجے کے قریب سیدوالا ضلع ننکانہ صاحب کے دریائے راوی کے پتن پر ایک مسافر کشتی جس میں تقریباً100سے زائدافراد سوار تھے جن میں عورتیں ، مرد، بچے اور 40کے قریب موٹر سائیکل شامل تھے پانی میں ڈوب گئی کشتی سیدوالا کی طرف سے اوکاڑہ کی طرف جار ہی تھی کہ کشتی اوور لوڈنگ کے باعث ڈوب گئی جب کے کشتی میں سوار 40سے زائد افراد کو جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو مقامی افراد نے اپنی مد د آپ کے تحت بچا لیا جبکہ کے کشتی میں سوار 100سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں مسافر کشتی ڈوبنے کی اطلاعات کے بعد ننکانہ اور فیصل آباد کی ریسکیو ٹیمیں مواقع پر پہنچا گئی اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہیں ضلعی انتظامیہ پہلے تو حادثے کو معمولی قرار دیتی رہی بعدازاں میڈیا میں خبر چلنے4گھنٹے کے بعدڈپٹی کمشنر سائرہ عمر اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر مواقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا ۔ مسافر کشتی دوپہر تقریباََ 12بجے کے قریب دریا کے درمیان میں پہنچ کر توازن برقرار نہ رکھ سکنے کی وجہ سے الٹ گئی اور کشتی میں بچوںاورخواتین سمیت سوار تمام افراد دوب گئے جن کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ بچانا شروع کیا تو تقریباََ 50 کے قریب ا فرادکو زندہ بچا لیا گیا جبکہ باقی افراد کی تلاش تا حال جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ننکانہ محمد اکرم پنوار نے صحافیوں کو بتایا کہ اندھیرا بڑھ جانے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے جو کہ دوبارہ صبح سات بجے شروع کردیا جائے گا تاہم ریسکیو ٹیمیں پوری رات پتن پر موجود رہیں گی انہوں نے کہا کہ پانی کا بہاﺅ کافی تیز ہونے کی وجہ سے امدادی کاروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، مسافر کشتی مکمل طور پر ریت میں دبی ہوئی ہے جو کہ کرین کے بغیر سیدھی نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ دریا میں پانی کا بہاﺅ تیز ہونے کی وجہ سے کرین کشتی کے قریب نہیں پہنچ سکتی جیسے ہی پانی کا بہاﺅ کم ہوگا کرین کے ذریعے کشتی کو سیدھا کرکے باہر نکال دیا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ دو لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ڈی سی ننکانہ سائرہ عمر کا کہنا ہے کہ ساٹھ افراد کی گنجائش والی کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے۔کشتی میں رکھی جانے والی پچاس سے زائد موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان بھی دریا میں گر گیا کشتی الٹنے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سائمہ احد نے امدادی کاروائیوںکو بہتر بنانے کی ہدایت کی اوکاڑہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ٹیمیں ادویات کے ساتھ جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں آخری اطلاع آنے تک ڈوبنے والے افراد میںسے آٹھ کے قریب افراد اپنی مدد آپ کے تحت دریا سے تیر کر محفوظ مقام پر پہنچ گئے جبکہ دیگر افراد کی تلاش کے لیے امدادی کام جاری تھا ایم این ایز چوہدری ریاض الحق جج اور ندیم عباس ربیرہ چیر مین ضلع کونسل ملک علی قادر بھی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے امدادی کاموں میں بہتری لانے کے لیے لائٹس کا انتظام بھی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی ہدایت پر فوجی جوانوں کی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ننکانہ صاحب کے قرےب درےائے راوی مےں کشتی الٹنے کے واقعہ پرانتظامےہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلی نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامےہ کو امداد ی سرگرمےاں تےزکرنے کی ہدایات جاری کیں -وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ درےا مےں ڈوبنے والے باقی افراد کو بچانے کےلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائےںاور انتظامی افسران خود موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمےوں کی نگرانی کرےں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain