تازہ تر ین

بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی سے نہیں روک سکتے, اہم اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع ہے، بھارت کے تمام تر مظالم بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی کے مقصد سے نہیں ہٹا سکے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں خوں ریزی روکے اور اقوام متحدہ کی زیرنگرانی آزادانہ اور شفاف استصواب رائے کرائے۔وزیراعظم نوازشریف نے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل میں سب سے پرانا تنازع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں منظم بھارتی ریاستی دہشت گردی اور قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بےگناہ کشمیریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے پیلٹ گن کے استعمال سے 150کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے، بھارتی قابض فوجیوں کی جانب سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،12ہزار افراد غیرقانونی قید میں ہیں۔سینئر حریت رہنماﺅں کو گرفتار یا نظر بند کیا گیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خودارادیت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کی قربانیوں اور جرا¿ت پر سلام پیش کرتے ہیں،پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی مو¿قف پر قائم رہے گا، خطے میں خوشحالی کا خواب مسلہ کشمیر کے حل تک پورا نہیں ہوگا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain