تازہ تر ین

حفاظتی انتظامات …. بسنت ہو گی یا نہیں پنجاب گورنمنٹ کا اہم فیصلہ

لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقاما ت مےں سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا،ہفتہ کی رات سے شروع ہونے والا پتنگ بازی کا سلسلہ اتوار کی شام کو تھم گیاجبکہ لاہور پولیس نے 80پتنگ بازوں کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے 80ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات مےں نوجونواں نے ہفتہ کی رات کو چھتوں پر چڑھ کر ساری رات پتنگ بازی کرتے رہے جبکہ اتوار کی چھٹی کا دن بھی چھتوں پر گزارہ پنجاب حکو مت کی جانب سے پتنگ بازی پرلگا ئی جا نے والی سخت پا بندی کے باوجود ، سبزہ زار،نواں کوٹ ، شیرا کوٹ ، ساندہ ،شاہدرہ ،شاہدرہ ٹاﺅن ، شفیق آباد، راوی روڈ،باغبانپورہ ، ہربنس پورہ،ڈیفنس اے ، ڈیفنس بی، فیکٹری ایریا، غازی آ باد ،مغل پورہ،شمالی چھا و نی ،فےکٹری اےرےا،نولکھا،بھاٹی گےٹ،اچھراہ،سمن آ باد،ملت پارک، کاہنہ ،ٹاﺅن شپ،گرین ٹاﺅن ، کاہنہ ، گجر پورہ ، جنوبی چھاﺅنی ، قلعہ گجر سنگھ ،شادباغ،وغےرہ مےں سارا دن نوجوان پتنگ بازی کر تے رہے دریں اثناءقائمقام ڈی آئی جی آپرےشنز زاہد محمود گوندل نے کہا ہے کہ شہر مےں کہےں بھی پتنگ بازی بالکل برداشت نہےں کرےنگے۔والدےن اپنے بچوں کو اس خونی کھےل سے بچنے کےلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہےں۔جس سے نہ صرف اپنی بلکہ دوسرے معصوم شہرےوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ تمام ڈوےژنل اےس پےز کو خصوصی ہداےت دی گئی کہ شہر مےں پتنگ بازی کے خلاف بلا امتےاز کارروائی کی جائے ۔جس پر تمام ڈوےژنل اےس پےز نے اتوار کو سارے شہر مےں پتنگ بازی کے خلاف اےکشن لےتے ہوئے 80مقدمات درج کرکے 80ملزمان گرفتار کرلئے اور اُن کے قبضہ سے 500سے زائد پتنگےں جبکہ100 چرخےاں ،50 پنی ڈوراور 60گھچی ڈور برآمد کرلےں۔تفصےلات کے مطابق کےنٹ ڈوےژن مےں 56،سول لائنز ڈوےژن مےں 5،اقبال ٹاو¿ن ڈوےژن مےں 5،سٹی ڈوےژن مےں 5،صدر ڈوےژن6جبکہ ماڈل ٹاو¿ن ڈوےژن مےں 3مقدمات درج کرکے 80ملزمان کو گرفتار کرلےا۔اس موقع پر قائمقام ڈی آئی جی آپرےشنز زاہد محمود گوندل نے مزےد کہا ہے کہ شہر مےں پتنگ بازی کی بالکل اجازت نہےں دےنگے۔لاہور (خصوصی رپورٹ) ترجمان پنجاب حکومت اور بسنت کمیٹی کے رکن ملک احمد نے کہا ہے لاہور بسنت مانگ رہا ہے۔ حکومت اگر اسے محفوظ بنا سکی تو رواں سال یہ تہوار منایا جائے گا۔ بسنت کا تہوار لاہور سے جڑ چکا ہے اس کے ساتھ سیاحت اور اموات بھی بیک وقت منسلک ہیں۔ یہ درست ہے کہ حکومت نو برس میں پابندیوں کو حتمی شکل نہیں دے سکی۔ موٹرسائیکل کی سواری محفوظ بنانے سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کو سخت بنایا جارہا ہے۔ جو لوگ پابندیوں کی خلاف ورزی کریں گے اس پر سخت سزائیں ہوں گی۔ بسنت کی اجازت دینا چاہتے ہیں مگر تجاویز پر عملدرآمد حفاظتی انتظامات کا پیمانہ ابھی ففٹی ففٹی بھی نہیں ہوا اور کچھ تحفظات دہشت گردی اور انتہاپسندی کے حوالے سے ہیں۔ مذہبی بنیادوں پر بسنت کی مخالف زیادتی ہے‘ تاہم حکومت اس کے دباﺅ میں نہیں۔ مسائل کی نشاندہی کے بعد تجاویز اوپر بھیج دی ہیں۔ حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ نے کرنا ہے۔ جو لوگ پابندیوں کی خلاف ورزی کریں گے اس پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain