ہارون آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا مقامی ایم این اے اور ایم پی اے کے خلاف دھرنا دے رہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں شوکت بسرا اور ان کا سیکرٹری زخمی ہو گیا۔ دونوں کو مقامی افراد نے قریبی اسپتال منتقل کر دیا تاہم شوکت بسرا کا سیکرٹری امتیاز حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیئے ہیں۔