تازہ تر ین

بھمبر: راستے کے تنازع پر فائرنگ، نوجوان قتل

بھمبر: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے تھانہ سٹی کی حدود میں راستے کے تنازع پر فائرنگ کے باعث نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
تھانہ سٹی بھمبر کی حدود بڑھنگ میں مبینہ طور پر راستے کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی، جس کی زد میں آ کر ناصرزمان شدید زخمی ہو گیا ، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور چل بسا، فائرنگ واجد نامی شخص نے کی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی چودھری ذوالقرنین سرفراز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain