تازہ تر ین

کے پی ایل سیزن 2: جموں جانباز نے اوورسیز واریئرز کو شکست دیدی

لاہور: (ویب ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے سیزن کے چوتھے میچ میں جموں جانباز نے اوورسیز واریئرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
مظفر آباد میں کھیلے گئے کے پی ایل کے چوتھے میچ میں جموں جانباز نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 اعشاریہ 5 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنائے، شاہ زیب نے 40 اور شرجیل خان نے 29 رنز کی اننگز کھیلی، سہیل خان نے 3 اور فرحان شفیق نے 1 وکٹ حاصل کی۔
106 رنز ہدف کے تعاقب میں اوورسیز واریئرز کی ٹیم 8 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 101 سکور بناسکی، اعظم خان نے ناٹ آؤٹ 29 رنز کی اننگز کھیلی، عمران رندھاوا نے 29 سکور بنائے، اسامہ میر نے 2 اور عاکف جاوید نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain