تازہ تر ین

فارن فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کر لیا

پشاور: (ویب ڈیسک) ایف آئی اے خیبرپختونخوا نے فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو طلب کر لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے اہم رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے۔
سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی ممبر فنانس محمد محسن داؤد، پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل اور خیبرپختو نخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان اور پی ٹی آئی کے صوبائی فنانس سیکرٹری محمد عمران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو 18 اگست کو طلب کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain