کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے صوبے کے مختلف اضلاع میں وبائی امراض پھیل گئے، ڈائریا، ہیضہ، کھانسی، گلے اور سانس کی بیماریوں سے متاثر زیادہ تر تعداد بچوں ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں کا 4 اسپیل داخل ہونے کے بعد جہاں جانی ومالی نقصان ہوئے وہیں صوبے کے بشتر اضلاع میں وبائی ا مراض پھیل گئے۔
مسلم باغ، قلعہ عبداللہ، لسبیلہ، بارکھان، سمیت بیشتر اضلاع میں بارشوں نے تباہی مچائی، ان علاقوں خوراک کی کمی، پینے کا پانی نہ ملنے کے باعث پیٹ اور آنتوں کی بیماریوں کے ساتھ ہی کھانسی، گلہ، اور سانس کی بیماریاں پھیل گیئں جس سے بچوں کی بڑی تعداد متاثر ہو ئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں گندے پانی کے استعمال سے یہ بیماریاں زیادہ پھیلی ہیں۔
دوسری جانب صوبے کے کئی اضلاع میں دست ڈائریا اور ہیضہ کی بیماریوں سے متاثرہ بچوں کے والدین پریشان ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اپنی جگہ مگر یہاں اقتدار میں آنے والی ہر سیاسی جماعت نے محکمہ صحت کو توجہ نہ دی جس کے باعث صحت کی سہولیات کا فقدان رہا ہے۔