تازہ تر ین

امریکا کی سیلاب متاثرہ آبادی کیلئے ایک لاکھ ڈالر امداد کی یقین دہانی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) امریکا نے یو ایس ایڈ پاکستان میں سیلاب متاثرہ آبادی کیلئے ایک لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ یو ایس ایڈ پاکستان میں سیلاب متاثرہ آبادی کیلئے ایک لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، امریکا پاکستان میں سیلاب متاثرہ افراد کیساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فنڈنگ سے زندگیاں بچانے اور متاثرین کی ضروریات کے سامان کی خریداری میں مدد ملے گی اور اس آفت کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا اس لیے متعلقہ اداروں کیساتھ ملکر سیلاب تاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کام کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain