تازہ تر ین

پی ٹی آئی دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ شہزاد اکبرکا نام ای سی ایل پرڈال دیا گیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ و سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر شہزاد اکبرکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈال دیا گیا۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ نسیم کا نام بھی ای سی ایل پر ڈال دیا گیا اور دونوں کے خلاف ایک پراپرٹی ٹائیکون کوبرطانیہ سے آنے والی رقم فراہم کرنےکاالزام ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی ایل پرزیادہ تر نام سکیورٹی اداروں کی سفارش پر ڈالے گئے۔
خیال رہے کہ بیرسٹرشہزاد اکبر آج کل برطانیہ میں ہیں اور وہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے داخلہ و احتساب بھی رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain