لاہور: (ویب ڈیسک) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ فواد چودھری چالاک سیاستدان ہیں، لیکن وہ عمران خان کی کرپشن گھما نہیں سکتے۔
190 ملین پائونڈ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے، میڈیا کو بتانا چاہیے کہ عمران خان نے زمین کے بدلے پیسے کیوں واپس کیے؟
اپنے ٹوئٹ میں مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فواد چوہدری عمران خان اور شہزاد اکبر کی واضح کرپشن کو نہیں گھما سکتے، 190 ملین پائونڈ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے، میڈیا کو بتانا چاہیے کہ عمران خان نے زمین کے بدلے پیسے کیوں واپس کیے؟