کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی میں 24گھنٹوں کےدوران سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 102 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ہونے والی بارش کے اعدادوشمارجاری کر دیے گئے۔شہرمیں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 102ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
صدرمیں 60ملی میٹر، قائدآبادکےاطراف میں 49ملی میٹر بارش ہوئی۔یونیورسٹی روڈ پر44اعشاریہ 7ملی میٹر،گڈاپ میں 37اعشاریہ 4ملی میٹرسعدی ٹاون میں 30اعشاریہ 1ملی میٹر اورکورنگی میں 24اعشاریہ 7ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
جناح ٹرمینل کےاطراف 21اعشاریہ 4ملی میٹر،ائیرپورٹ کےاطراف میں 19اعشاریہ 1ملی میٹر،ناظم آباد کےاطراف میں 13اعشاریہ 2ملی میٹر اور شارع فیصل پر 13ملی میٹر بارش ہوئی۔
گلشن معارمیں 12ملی میٹر،سرجانی ٹاون میں 11اعشاریہ 7ملی میٹر،ڈیفنس فیزمیں 11اعشاریہ 3ملی میٹر، کیماڑی کےاطراف میں 10ملی میٹر اور پی اے ایف بیس مسرورکےاطراف میں 10اعشاریہ 5ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو ئی۔
نارتھ کراچی کےاطراف میں 9اعشاریہ 4ملی میٹر اور اورنگی ٹاون کےاطراف میں 8اعشاریہ 7ملی میٹر بارش ہوئی۔