ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ون ڈے کرکٹ ختم کرنے کیخلاف آواز اٹھادی۔
روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ کو ختم کرنے کے خیال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک روزہ فارمیٹ کی آج بھی اہمیت ہے، لوگ پہلے ٹیسٹ کرکٹ ختم ہونے کے بارے میں بات کر رہے تھے، میرے لیے کرکٹ اہم ہے پھر چاہے کوئی بھی فارمیٹ ہو۔
بھارتی کپتان نے کہا یہ سب باتیں فضول ہیں کہ میرا نام ہی ون ڈے کرکٹ سے بنا ہے، میں یہ کبھی نہیں کہوں گا کہ ون ڈے ختم ہو رہا ہے یا ٹی 20 ختم ہو رہا ہے یا ٹیسٹ فارمیٹ ختم ہونے کے قریب ہے، میری خواہش ہے کہ کوئی اور فارمیٹ بھی ہو کیونکہ میرے لیے کھیلنا سب سے اہم ہے۔
انٹرویو میں روہت شرما نے کہا ہم بچپن سے ہی بھارت کے لیے کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھتے تھے اور جب بھی ون ڈے کھیلتے ہیں سٹیڈیم لوگوں سے بھرے ہوتے ہیں۔
