پشاور: (ویب ڈیسک) سیلاب اور بارشوں کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے 10 اضلاع میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق ان دس اضلاع میں پی ڈی ایم اے ایکٹ کے تحت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
جن اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ان میں سوات،ڈی آئی خان،ٹانک،لوئر دیر ،نوشہرہ، چارسدہ،صوابی،لوئر کوہستان، شانگلہ اور مردان شامل ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اعلامیے جاری کردئیے ہیں۔