لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان میں پولیو وائرس سے ایک اور بچہ متاثر ہوگیا جس کے بعد رواں برس وائرس میں مبتلا متاثرہ بچوں کی تعداد 15ہوگئی ہے۔
حکام وزارت صحت کے مطابق پولیو وائرس کا کیس شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان سے سامنے آیا ہے جہاں 17مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔حکام کا بتانا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچےمیں معذوری کی علامات یکم اگست سے ظاہر ہونا شروع ہوئیں، اس سال شمالی وزیرستان میں یہ پولیو کا 14اور مجموعی طور پر پاکستان کا 15 ہواں کیس ہے۔
وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سال لکی مروت سے بھی پولیو کیس سامنے آچکا ہے، اس کے علاوہ اس سال خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔