تازہ تر ین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیلاب سے متاثرہ علاقے روجھان جمالی پہنچ گئے

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ روجھان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے پھنسے لوگوں کو نکالنے اور راشن فراہمی کے لیے157 پروازیں بھریں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ہزار87 پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ آرمی ایوی ایشن کے ذریعے 72 ٹن امدادی سامان پہنچایا گیا۔متاثرہ علاقوں سے 50 ہزار سے زائد افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
مختلف میڈیکل کیمپوں میں 51 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔میڈیکل کیمپوں میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ملک بھر میں امدادی سامان جمع کرنے کےلیے 221 ریلیف پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ریلیف پوائنٹس پر1231 ٹن امدادی اشیا،غذائی اشیا اور ادویات جمع کی گئیں، جنہیں متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ڈبلیو او نےاین ایچ اے کے ساتھ مل کر قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ اسکردو روڈ کی بحالی کویقینی بنایا۔سندھ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو بڑھانے کے لیے اضافی انجینئر اور طبی عملہ کراچی منتقل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی فلڈ کنٹرول ہیلپ لائن 1125 اور 1135 فعال ہے۔شہری کسی بھی مدد کےلئے ان ایمرجنسی نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain