کراچی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سیلاب متاثرین کے لیےامدادی سامان لےکر ایک اور طیارہ کراچی پہنچ گیا۔
متحدہ عرب امارات کی طرف سے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے، سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثر افراد کی مدد کے لیے خوراک، ادویات اور خیموں سے بھرا ایک اور طیارہ جمعرات کی سہ پہر کراچی ائیرپورٹ پر پہنچا ہے۔
اس موقع پر کراچی میں اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتی نے کہا کہ پوری اماراتی قوم اس مشکل گھڑی میں اپنے پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے مزید سامان بھی پاکستان بھیجا جا رہا ہے۔