تازہ تر ین

علی گیلانی کو باوقار تدفین نہ دینے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کو باوقار تدفین نہ دینے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ آج حریت رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی ہے اور بھارتی ناظم الامور کو علی گیلانی کو باوقار تدفین نہ دینے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی بربریت اور مظالم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبات کو دبا نہیں سکتے اور بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 6 کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔
ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب سے بڑی سطح پر تباہی ہوئی ہے۔ اوورسیز پاکستانی اس آفت سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain