تازہ تر ین

خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم ختم ،ہدف حاصل نہ ہو سکا،محکمہ تعلیم

خیبر پختونخوا : (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سرکاری اسکولوں میں داخلے کا ہدف 10لاکھ تھا، خیبر پختونخوا کے سرکاری ا سکولوں میں 6 لاکھ 76 ہزار سے زائد بچوں کے داخلے ہو چکے ہیں، سرکاری ا سکولوں میں مقررہ ہدف سے 3 لاکھ سے زائد بچے کم داخل ہوئے۔ جبکہ پرائیویٹ اسکولوں میں 94 ہزار نئے بچے آئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے اسکولوں میں 73 ہزار سے زائد طلبا داخل ہوئے،جن میں 44 ہزار طلبا اور 705 طالبات شامل ہیں،محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق سب سے زیادہ نئے طلبہ پشاور اور سوات میں اسکولوں میں داخل ہوئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain