لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ25 مئی تشدد کیس کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، عمران خان نے افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی، وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو رپورٹ پیش کردی گئی 48 گھنٹوں میں واقعہ میں ملوث افسران کو شوکاز جاری کیے جائیں گے۔
صوبائی وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ذمہ دار افسران و ملازمین کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، کوئی شخص سفارشیں نہ کروائے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی مگر انصاف بھی پورا ہوگا۔
ہاشم ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ تمام گلوبٹوں کو پولیس سے فارغ کر یں گے، کل شام 4 بجے تک پولیس افسران و ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری ہوجائیں گے۔